وفاق سے قانونی جنگ لڑینگے بلوچستان کے 375ارب کے فنڈز پر کٹوتی لگائی گئی ہے

0

- Advertisement -

کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی صدر وسابق سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری اور مرکزی سیکرٹری جنرل وصوبائی وزیرمیراسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ بی این پی عوامی میں مفادپرستوں کی کوئی گنجائش نہیں نظریاتی ،فکری اور مخلص کارکن ہی پارٹی کا سرمایہ ہے باربار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر قومی کونسل کے اجلاس میں 200سو سے زائد مرکزی کونسلران نے متفقہ طورپر قرارداد پاس کرکے سید احسان شاہ سمیت پانچ افراد کا پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی ہے اورمرکزی قومی کونسل نے متفقہ طورپر میراصغر رند کو بی این پی عوامی کاسینئر نائب صدر منتخب کردیاکچھ سازشی عناصر زاتی مفادات کے حصول کیلئے پارٹی کی آئین ومنشور کو پامال کرنے میں مصروف تھے بی این پی عوامی ایک جمہوری ،عوامی و سیاسی جماعت ہے ہم جمہوریت کی بالادستی ،آئین وعدلیہ کی حکمرانی پریقین رکھتے ہے پارٹی میں غیرجمہوری ،غیرآئینی اور غیر سیاسی اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گابی این پی عوامی بلوچستان کے مظلوم ومحکوم عوام کے حقو ق ،پسماندگی وبے روزگار ی کے خاتمے اور عوام کے خوشحالی کیلئے جدوجہدجاری رکھے گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں قومی کونسل کے اجلاس اور پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری سعید فیض بلوچ،مرکزی لیبر سیکرٹری نوراحمد بلوچ ،مرکزی سیکرٹری مالیات شاہد بلوچ، مرکزی اورسیز سیکرٹری نوراحمد ملازئی ،مرکزی سیکرٹری زراعت سیداکبرشاہ،مرکزی کمیٹی کے ممبر وسابق صوبائی وزیرمیراضغررند ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی،شکیل بلوچ ،آصف مجید بلوچ،نثار بلوچ،عبیدمری ،کوئٹہ کے آرگنائزروکیل مینگل ،ملک صادق بنگلزئی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر 200سوسے زائد مرکزی کونسلران نے شرکت کی اجلاس میں ایک قرارداد احسان شاہ کے بنیادی رکنیت کو ختم کرنے کیلئے پیش کی گئی جو متفقہ طورپر منظورکی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی این پی عوامی کسی کی ذاتی ملکیت نہیں پارٹی ہراس مخلص کارکن کی ہے جوبلوچستانی عوام کی خوشحالی کیلئے دن رات محنت کرکے پارٹی پیغام کو گھرگھر پہنچانے کی جدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین اور منشور کی خلاف وزری کسی صورت برداشت نہیں ہم نے بارہا کوشش کی کہ سید احسان شاہ پارٹی کی آئین کی خلاف ورزی نہ کرے لیکن وہ تسلسل کے ساتھ پارٹی آئین کی خلاف وزری کررہے تھے اپنے آپ کو مرکزی صدر کی موجودگی میں قائم مقام صدر شوکرکے صدر کے اختیارات کو چیلنج کررہے تھے سینٹرل کمیٹی کے فیصلوں کو چیلنج کررہے تھے سینٹرل کمیٹی کے فیصلوں کے برخلاف متواترپرنٹ الیکٹرونک وسوشل میڈیا میں پارٹی کے خلاف پروپگنڈا کررہے تھے اس لئے آج کا یہ قومی کونسل کے 200سے زائد کونسلران نے متفقہ طورپر قرارداد پاس کرکے سید احسان شاہ سمیت 5افرادکی بنیادی رکنیت ختم کردی اور آج کے بعد ان کا بی این پی عوامی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا وہ پارٹی کا نام جھنڈا اور نشان کو استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ایک سوال کے جواب میں میراسد اللہ بلوچ نے کہا بلوچستان کے عوام کی حقوق کے حصول کیلئے وفاق سے قانونی جنگ لڑینگے بلوچستان کے 375ارب کے فنڈز پر کٹوتی لگائی گئی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہدکرتے رہینگے انہوں نے کہا بلوچستان کے فنڈز سے کٹوتی صوبہ کے احساس محرومی اور پسماندگی میں مزید اضافہ ہوگا اگر حکومت حقیقی معنوں میں ترقی چاہتی ہے تو بلوچستان کے فنڈزمیں مزید اضافہ کریں تاکہ پسماندگی ،غربت ،بے روزگاری پر قابوپایاجاسکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.