بلوچستان بھرمیں کمپوٹرائزڈنظام متعارف کرایا جائےگاتاکہ تمام ریکارڈمحفوظ رہے صوبائی وزیرریونیومیرسلیم خان کھوسہ
- Advertisement -
ریونیوڈیپارٹمنٹ کوجدید خطورپر استوارکرنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،صوبائی وزیر میرسلیم خان کھوسہ
صوبائی وزیرریونیومیرسلیم خان کھوسہ نے کہاہے کہ ریونیوڈیپارٹمنٹ کوجدید خطورپر استوارکرنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اوربلوچستان بھرمیں کمپوٹرائزڈنظام متعارف کرایا جائےگاتاکہ تمام ریکارڈمحفوظ رہے جب ادارے مضبوط اورفعال ہونگے تو ان کی کارگردگی بہترہوگی اوراچھے نتائج دیں گے بلوچستان اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکربلوچستان کے تمام اضلاع کی ترقی کےلئے محنت کررہی ہے ایسے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے جو زمین پرنظرآئیں گے ان خیالات کاا ظہارانہوںنے پریس کلب کے سابق صدرمنٹھارمنگی کی قیادت میں ملنے والے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر ریونیومیرسلیم خان کھوسہ نے کہاکہ ہمارے صوبے کے پاس وسائل کم مسائل ذیادہ ہیں ماضی میں وسائل کو ضائع ہواجس کانقصان عوام کو پہنچا صوبائی مخلوط حکومت عوام کی بہتری کےلئے ہرممکن قدم اٹھائے گی عوام نے ہمیں اپنی خدمت کےلئے موقع دیا ہے اورہم عوام کے اعتمادپرپوراترتے ہوئے صوبے کو ایک پرامن خوشحال صوبہ بنائیں گے ہم عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کرنے کے جذبے سے سرشارہیں اوراسی جذبے سے عوام کی خدمت کرناچاہتے ہیں اب ہم انشاءاللہ عوام کی امیدوں پر پورااترنے کےلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی ہماراوژن ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عوامی مسائل کے حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اورتھوڑے ہی عرصے میں بلوچستان کے بیشترعلاقوں کا دورہ کرکے مسائل کا خود جائزہ لے رہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد عوامی مسائل کے حل کےلئے ترقیاتی کاموں کا آغازکردیا جائےگا۔