

- Advertisement -
کسٹم کالکپاس چیک پوسٹ پر کراچی جانے والے کوچ کو روکنے کی کوشش۔ڈرائیور نے بس بھگانے کی کوشش۔ دو کاروں میں سوار اسمگلروں کی اندھا دھند فائرنگ۔اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کسٹم کالکپاس چیک پوسٹ پر کراچی جانے والے کوچ کو روکنے کی کوشش۔ڈرائیور نے بس بھگانے کی کوشش۔ دو کاروں میں سوار اسمگلروں کا کسٹم اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ ۔ گاڑی کو نقصان تاہم اہلکار خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ اسمگلرز کے درجنوں ساتھیوں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان شدید کش مکش روڈ بھی بلاک رہا۔جبکہ جوابی کاروائی میں بس کے ٹائرز برسٹ کرکے کوچ کو چیک پوسٹ کے اندر پہنچادی گئی۔ ایک ملزم گرفتار ۔ بس کے خفیہ خانو سے 250 کلو گرام انڈین ساخت کے گوٹکا اور 350کلو گرام غیر ملکی کپڑا برآمد کرلیا جسکی قیمت تقریباً دو کروڑ روپے بنتی ہے۔ کلیکٹر کسٹم اشرف علی نے بہترین کاروائی پر ڈپٹی کلکٹر مقبول بلوچ اور چیک پوسٹ انچارج اسلم سولنگی اور تمام اسٹاف کے تعریف کی