قلعہ عبداللہ ،خشک سالی سے سخت متاثر ،مختلف علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے

0

- Advertisement -

قلعہ عبداللہ ،خشک سالی سے سخت متاثر ،مختلف علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ،زراعت تباہی کے دہانے پر،مال مویشی مرنے لگے ،پی ڈی ایم اے کے چند ٹرک سامان خشک سالی سے غیر متاثرہ افراد کو تقسیم ہونے کا خدشہ ۔تفصیلات کیمطابق ضلع قلعہ عبداللہ ایک بار پھر خشک سالی سے سخت متاثر ہوا ہے اور مختلف علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کیساتھ ساتھ مال مویشی بھی مرنے لگے جس سے مالداروں کو لاکھوں کا نقصان پہنچ رہاہے جبکہ لوگوں کے روز گا ر کا اہم ذریعہ معاش زراعت بھی پانی کے زیر زمین ذخائر ختم ہوجانے سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے اکثر علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح 12سو سے 15سو فٹ تک گر چکی ہے جس سے باغات سوکھ گئے اور لوگوں کا ذریعہ معاش تقریباً ختم ہوکر رہ گیا ہے گزشتہ حکومتوںکی جانب سے زیر زمین پانی کے ذخائر کو بچانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات نہ اٹھانے اور ڈیموں کی عدم تعمیر کی وجہ سے آج یہ بحرانی صورتحال کا ضلع قلعہ عبداللہ کے لوگوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کی جانب سے خشک سالی سے متاثرہ لوگوںکیلئے بھیجا جانے والا چند ٹرک سامان چمن تو پہنچا دیا گیا مگر یہ خدشہ ہے کہ یہ اصل متاثرین کے بجائے غیر متاثرہ لوگوں میں سیاسی بنیاد پر تقسیم ہوسکتاہے جس کا تجربہ گزشتہ سال برف باری کے موقع پر دیکھنے کو ملا تھا جس میں پی ڈی ایم اے کا سامان چند لوگوں کے ہاتھوں پہنچ کر تقسیم کیا گیا اور اصل متاثرین رہ گئے ،قلعہ عبداللہ کے سماجی رہنماﺅں نے اعلی حکام سے فوری طور پر صحیح سروے کرنے اور متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.