- Advertisement -
ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسےن نے کہا ہے کہ بلوچستان مےں پاک فوج کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہےں لےوےز کے جوانوں کو بہتر ماحول مےں تربیت کی فراہمی کسی نعمت سے کم نہےں سے پاک افواج کے تربیت ےافتہ آفیسران وجوانوں کی محنت سے لےوےز فورسز کے اہلکاروں کا معےار بلند ہوگا اےسے تربیتی مواقع وقت اور حالات کی اہم ضرورت ہےں بلوچستان ہماری سرزمےن ہے جس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے پاک فوج کے بہترےن اساتذہ سے تربیت حاصل کرنے والے ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرےں گے ان خےالات کا اظہار انہوں نے پاک افواج کے زےر اہتمام کی سبی کےنٹ مےں لےوےز رسپانس فورس ٹریننگ کی تربیت مکمل ہونے پر پاسنگ آوٹ ہونے والے جوانوں کے اعزاز مےں دی جانے والی پروقار تقریب کے موقع پر قومی خبر رساں ادارے آئی اےن پی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی جنرل سےکرٹری سےد طاہرعلی ، کونسل آف آل بلوچستان پرےس کلب کے صوبائی سینئر نائب صدرحاجی سعےد الدےن طارق , پاکستان گروپ آف جرنلسٹس سبی کے صدر محمد طاہر عباس منتظر ، سےد جاوےد شاہ ، رازق شاہ بخاری بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کوہلو منور حسےن نے کہا کہ لےوےز کے جوانوں کےلئے قابل فخر اور مسرت کا دن ہے باقاعدہ تربیت ےافتہ ہوکر اپنے اپنے علاقوں مےں اپنی صلاحیتوں کو عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت اور اس دھرتی کی حفاظت کی ذمہ داری سرانجام دےں گے پےشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر کے خلاف بھی اپنی ذمہ داری سرانجام دےںگے ملک دشمن عناصر سرزمےن پاکستان کو نقصان پہنچانے کےلئے ہر وقت تےار رہتے ہےں پاک فوج لےوےز کے ساتھ ساتھ ہماری سب کی ذمہ داری ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو منہ توڑ جواب دےںہم اےک قوم اور اےک وطن کے باسی ہےں ہم سب مل کر اس ملک کو عظےم سے عظےم تر بنائےں گے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بلوچستان کی تعمےر وترقی مےں جو کرداراد کےا ہے وہ قابل فخر ہے کسی بھی علاقہ مےں لےوےز فورسز انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہےں جو علاقہ مےں امن وامان کے قےام لوگوں کی جان ومال کی حافظ کےلئے اپنا کردار ادا کرتے ہےں انہوں نے کہا کہ ضلع کوہلو مےں لےوےز فورس اپنے محدودوسائل مےں رہ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہےں حفاظتی انتظامات کے علاوہ دےگر اہم فرائض سرانجام دے رہی ہےں لےوےز فورسز مےں تربیت کا فقدان نماےاں تھا تاہم پاک افواج نے لےوےز فورسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے تربیت کا جو سلسلہ شروع کےا ہے وہ قابل تعریف ہےں اےسے عملی اقدامات سے فورسز کو مورال بلند ہونے کے ساتھ ساتھ تربیت ےافتہ اہلکاروں کی بدولت جرائم کے خاتمہ اور پرسکون ماحول کی فراہمی ممکن بن سکے گئی اےسے تربیتی مواقع سے لےوےز کی کارکردگی مےں بھی اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ جوانوں کے حوصلہ بھی بلند ہونگے ہمےں امےد ہے کہ پاک افواج اسی جوش جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتی رہےں گے بلوچستان کو خوشحالی ترقی ےافتہ پرامن صوبہ بنانے مےں اہم رول پلے کرے گی۔