فارغ التحصیل ہونے والے طلباءاور طالبات اپنے علم و تجربے کو معاشرے کی بہتری کیلئے بروئے کار لائیں،گورنر بلوچستان کا بیوٹمز کے کانووکیشن سے خطاب

0

- Advertisement -

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کے درخشندہ مستقبل کو یقینی بنانے میں ہائر ایجو کیشن کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ معیاری اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ہم تعلیم یافتہ ، ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت پیدا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اصل قومی اہداف کا حصول آج ہم سے جدید علمی جہان بینی سے منور ماہرین ، سائنسدان اور بصیر ت رکھنے والے محققین کا متقاضی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے رو ز بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اور مینجمنٹ سائنسز کے 14 ویں کانووکیشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ماہرین تعلیم ، صوبائی سیکریٹریز ، والدین سمیت طلباءو طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ آئی ٹی یونیورسٹی کے 14ویں کانو وکیشن کے موقع پر تقریبا (600) چھہ سو فارغ التحصیل ہونے والے طلباءو طالبات میں گولڈ میڈل اور اسناد تقسیم کئے۔ کانو وکیشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ کانو وکیشن نہ صرف طلباءکی زندگی میں ایک پر مسرت موقع ہوتا ہے بلکہ یہ اساتذہ اور والدین کی کامیاب کاوشوں کا اعتراف بھی ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طلباءاور طالبات پرزور دیا کہ اپنے علم و تجربے کو معاشرے کی بہتری کیلئے بروئے کار لائیں ۔ گورنر بلوچستان نے آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم کو اس پر وقار اور شاندار کانوو کیشن کے انعقاد کو سراہا۔ گورنر نے آئی ٹی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے گریجوئٹس کو مبارک باد دی ۔ آخر میں گورنر بلوچستان نے گر یجوئٹس میںگولڈ میڈل اور اسناد تقسیم کیے۔ قبل ازیں وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی انجینئر احمد فاروق بازئی نے یونیورسٹی کی کار کردگی اور کانووکیشن کے انعقاد کے حوالے سے خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.