پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن صوبائی سینئر نائب صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی سینٹ آف پاکستان کے رکن سےنےٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل انتقال کرگئے

- Advertisement -
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمےٹی کے رکن صوبائی سےنئر نائب صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی سےنٹ آف پاکستان کے رکن سےنےٹر سردار اعظم خان موسیٰ خےل مختصر علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال مےں انتقال کرگئے ۔ وہ مرحوم سردار حاجی ےعقوب خان موسیٰ خےل کے فرزند ، سردار زادہ اکرم خان موسیٰ خےل ، عےسیٰ خان ، اجمل خان ، افضل خان رحےم خان موسیٰ خےل کے بھائی ، سردار زادہ تےمور خان موسیٰ خےل ، حنےف خان ، آصف خان ، مطےع اللہ خان اور ثناءاللہ خان موسیٰ خےل کے والد تھے۔ مرحوم کی جسد خاکی کو خصوصی طےارے کے ذرےعے کوئٹہ انٹرنےشنل اےئرپورٹ پر لاےا گےا ۔ ائےرپورٹ پر ان کی جسد خاکی کو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں عبدالرﺅف لالا ، قہار خان ودان ،اےم پی اے نصراللہ خان زےرے ، عبدالمجےد خان اچکزئی ،ےوسف خان کاکڑ ، خوشحال خان کاسی ، صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی سپےکر سردار بابر خان موسیٰ خےل ،پارٹی کے دےگر رہنماﺅں وکارکنوں اوران کے خاندان کے افرادنے وصول کےا۔ اور مرحوم کی آخری دےدار کی گئی ۔ بعد ازاں انکی مےت جلوس کی شکل مےں اےمبولےنس کے ذرےعے ان کے آبائی ضلع موسیٰ خےل کےلئے روانہ کےا گےا۔ جلوس مےں پارٹی کے چےئرمےن محترم مشر محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے دےگر رہنماءوکارکن شرےک تھے۔ اس موقع پر کچلاغ ، خانوزئی ، مسلم باغ ، قلعہ سےف اللہ اور لورالائی مےں ان کی مےت کے جلوس کی احترام مےںپارٹی کارکن اور عوام کھڑے رہے اور مرحوم کا آخری دےدار کرتے ہوئے ان پر پھول نچاور کےئے گئے۔ علاوہ ازےں ان کی نماز جنازہ کراچی اور لورالائی مےں بھی ادا کی گئی ۔ جبکہ آج بروز اتوار صبح 11بجے موسیٰ خےل بازار مےں انکی نماز جنازہ ادا کی جائےگی اور تجہےز وتدفےن کے مراسم پورے کےئے جائےنگے ۔ جبکہ فاتحہ خوانی کلی غڑےاثہ جدےد کلی سردار حاجی باز محمد خان موسیٰ خےل مےں ہوگی۔ درےں اثناءپشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمےن محترم مشر محمود خان اچکزئی ، پارٹی کے سےنئر ڈپٹی چےئرمےن مختےار خان ےوسفزئی ،ڈپٹی چےئرمےن حاجی فضل قادر شےرانی ، پارٹی کے مرکزی سےکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا ، مرکزی سےکرٹری مالےات ڈاکٹر کلےم اللہ خان اور پارٹی کے مرکزی اےگزےکٹو کے اراکےن سےنٹر عثمان خان کاکڑ ، نواب اےاز جوگےزئی، عبدالرﺅف لالا ، عبدالرحےم زےارتوال ، سردار مصطفی خان ترےن ، خورشےد کاکا جی ، عبےد اللہ جان بابت ، صابرےن خان چغرزئی ، پارٹی کے جنوبی پشتونخوا کے صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی ڈپٹی سےکرٹرےز ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، سےد عبدالقادر آغا اےڈووکےٹ ، محمد عےسیٰ روشان ، ےوسف خان کاکڑ ، اےم پی اے نصراللہ خان زےرے ، عبدالمجےد خان اچکزئی ، خوشحال خان کاسی ، علاﺅالدےن کولکوال ، سےد شراف آغا سمےت پارٹی کے دےگر رہنماﺅں کارکنوں نے سردار اعظم خان موسیٰ خےل کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم رہنماءسردار اعظم خان موسیٰ خےل نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پلےٹ فارم سے پشتون قومی تحرےک مےں گران قدر خدمات سرانجام دےئے اور انہوں نے پارٹی کے تنظےمی اور سےاسی پروگرام کو آگے بڑھانے کےلئے شب وروز محنت کی اور ساتھ ہی موسیٰ خےل کے عوام واقوام کے سربراہ کے طور پر بھی مختلف قبائلی رنجشوں کو ختم کرنے مےں ہمےشہ مثبت کردار ادا کےا۔ وہ موسیٰ خےل سمےت دےگر عوام واقوام مےں ےکساں طور پر قدر کی نگاہ سے دےکھے جاتے تھے۔ اور ہمےشہ قبائلی رہنماءکی حےثےت سے ان کا کردار مثبت رہا۔ وہ صوبائی اسمبلی اور سےنٹ کے پلےٹ فارم سے بھی غےور پشتون ملت کے قومی متحدہ صوبے، ان کے وسائل پر قومی واک واختےارکے حصول، ملک مےں جمہوریت، آئےن وقانون کی حکمرانی ، پارلےمنٹ کی بالادستی ، قومی برابری کےلئے زبردست آواز اٹھاتے رہے ۔ بےان مےں مرحوم رہنماءکی قومی سےاسی جدوجہد اور ان کے خدمات پر انھےں زبردست خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے ان کے فرزندوں ، بھائےوں ، خاندان کے دےگر افراد اور موسیٰ خےل کے عوام سے دلی تعزےت وہمدردی کا اظہار کےا گےا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت مےں جگہ دے اور پسماندہ گان کو صبر جمےل عطاءکرے۔