علاقہ میں امن وامان کے قیام کےلئے لیویز فورسز کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں، اے سی ممتاز مری

0

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر سبی مےر ممتاز مری نے کہا ہے کہ علاقہ مےں امن وامان کے قےام کےلئے لےوےز فورسز کا کردار کسی سے پوشیدہ نہےں لےوےز چےک پوسٹوں پر لےوےز اہلکاروں کو تمام سہولیات فراہم کرےں گے علاقائی فورسز ہونے کی وجہ سے لےوےز علاقہ مےں جرائم کے خاتمہ اور عوام کے تحفظ کےلئے اہم رول پلے کررہی ہےں ان خےالات کا اظہار انہوں نے لےوےز چےک پوسٹ دامال ، مےرداد ،،شہےد شےردل ناکہ شہےد عبدالمجےد ناکے پر لےوےز چےک پوسٹوں کے بوڈز ، سرچ ہےوی لائےٹس اور لےوےز اہلکاروں مےں گرم کوٹ دےنے کے موقع پر لےوےز اہلکاروں و علاقائی عمائدےن سے گفتگو کرتے ہوئے کےا اس موقع پر ان کے ہمراہ مےجر رسالدار لےوےز مےرعارف مری کے علاوہ لےوےز فورس کے آفیسران بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر سبی مےر ممتاز مری نے کہا کہ کمشنر سبی ڈویژن سےد فےصل شاہ ، ڈپٹی کمشنر سبی سےد زاہد شاہ کی ہداےات کی روشنی مےں لےوےز اہلکاروں کو گرم سوٹرکوٹ کے ساتھ ساتھ رات کی تارےکی مےں لوگوں کی حفاظت اور جرائم پےشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھنے کےلئے ہےڈ سرچ لائےٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ سردی کی شدت کا مقابلہ کرنے کے علاوہ رات کو جرائم پےشہ عناصر کی سرکوبی کرسکےں انہوں نے کہا کہ ان چےک پوسٹوں کو شہداءلےوےز اہلکاروںکے نام دئےے ہےں جنہوں نے بہادر سے اپنے علاقہ کا دفاع کےا اور جام شہادت نوش کی انہوں نے کہا کہ لےوےز فورسز علاقائی فورس ہے جس مےں ذمے دار اہلکار موجود ہےں لےوےز فورسز کا موارل بلند کرنے کےلئے لےوےز کے جوان اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرےں جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ جرائم پےشہ افراد کی سرکوبی ممکن بنائےں وسائل مےں رہ کر لےوےز اہلکاروں کو درپےش مسائل کا تدارک ممکن بنائےں گے اس موقع پر علاقے کے عمائدےن کا کہنا تھا کہ لےوےز جوانوں کی وجہ سے ہم پرسکوں زندگی بسر کررہے ہےں ان آفیسران وجوانوں کی صلاحیتوں کی وجہ سے آج علاقہ پر سکوں ہے قبل ازےن اسسٹنٹ کمشنر و دےگر آفیسران کی آمد پر لےوےز اہلکاروں نے سلامی پےش کی اور لےوےز چےک پوسٹ دامال ، مےر داد ، شہےد شےردل ، شہےد عبدالمجےد ناکوں مےں خدمات سرانجام دےنے والے جوانوں نے اپنے اپنے مسائل چےک پوسٹوں پر سہولیات کے ھوالے سے بھی آگہی فراہم کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.