اپوزیشن جماعتیں اپوزیشن لیڈر کیلئے ملک سکندرایڈووکیٹ کے نام پر متفق ہوگئیں

0

- Advertisement -

بلوچستان اسمبلی میں شامل اپوزیشن کی بڑی جماعتیں اپوزیشن لیڈر کیلئے بالآخر جمعیت علماءاسلام کے ملک سکندرایڈووکیٹ کے نام پر متفق ہوگئیں ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ کے مطابق بی این پی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے جے یو آئی کے سکندر ایڈووکیٹ کی حمایت کردی اورملک سکندر ایڈووکیٹ ہمارے مشترکہ اپوزیشن لیڈر ہونگے انہوں نے کہاکہ پیر کو اسپیکر کو اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے درخواست دی جائے گی اس سلسلے میں جمعیت کے رہنما آزاد رکن نواب اسلم رئیسانی اور پشتونخوامیپ کے نصراللہ زیرے کے پاس بھی حمایت حاصل کرنے جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.