علم کی روشنی گھرگھرپھیلانے کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کررہے ہیں،سیکرٹری تعلیم طیب لہڑی

0

- Advertisement -

سیکرٹری تعلیم بلوچستان طیب لہڑی نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کوصوبے میں جدیدخطوط پراستوارکرکے علم کی روشنی گھرگھرپھیلانے کیلئے جنگی بنیادوں پرکام کررہے ہیں۔صوبے میں تعلیم کے فروغ اورسکولوں میں تمام تربنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔اس وقت صوبے میں لاکھوں کی تعدادمیں بچے اوربچیاں ناخواندگی کاشکارہیں اوروہ علم جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے قلات کے سیاسی وسماجی رہنما خدائے رحیم مینگل کی قیادت میں نوجوانوں کی ایک وفد سے ملاقات کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی سسٹم میں بہتری اورتبدیلی لانے اورصوبے میں بندسکولوں کوکھولنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ میرٹ کے بغیرکوئی کام آگے نہیں جاسکتا۔وزیراعلی جام کمال خان تعلیم کے فروغ اورسکولوں میں سہولیات کے حوالے سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ حصول علم کے بغیر کیلئے معاشرے کی ترقی ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی کے ساتھ ساتھ نئے سکولوں کا قیام اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین پرفرض بنتا ہیکہ وہ اپنے بچوں کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کیلئے حکومت کاساتھ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.