- Advertisement -
صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیاد ت میں صوبائی مخلوط حکومت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے بے روزگاری کے خاتمے اورعوام کی غربت اورضروریات کوسامنے رکھ کر ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھارہی ہے لکھا پڑھا بلوچستان حکومت کی اولین ترجیحات میں میں شامل ہے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی عوام کی خدمت کا مشن لےکرآگے بڑھ رہی ہے ہم بلوچستان کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں بلوچستان کے نوجونواں کو قابلیت کی بنیادوں پرروزگارکی فراہمی کےلئے پیش پیش ہے ان خیالا ت کا اظہارانہوںنے ڈصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ محکمہ تعلیم میں مزید آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں ان آسامیوں پر بھرتی کےلئے طریقہ کاربھی واضع کیا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ ہم انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں اجتماعی ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے علاقے کی عوام مستعفیدہونگے نصیرآبا دکے لوگوں نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان حکومت سے وہ کام لیں گے جوآنے والی نسلوں کےلئے فائدہ مندہوں اورکہاکہ ترقیاتی کاموں پر ہم سیاست نہیں کریں گے عوم کوبنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کا بنیادی حق ہے نصیرآباد کی عوام نے ہمیشہ ہماراساتھ دیا ہے اورعوام جانتی ہے کہ ہمارے پاس عوامی خدمت کرنے کا وژن ہے حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ ہم نے گزشتہ دورمیں بھی عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کی اب بھی اسی جذبے سے عوام کی خدمت کرناکاسلسلہ جاری رکھیں گے عوام نے اپنے مسائل حل کرنے کےلئے مجھے اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب کرایا اب میں بھی انشاءاللہ عوام کی امیدوں پر پورااترنے کےلئے کوئی کسرنہیں چھوڑوں گا عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی میراوژن ہے ۔