بھاگ کی عوام کو پینے کے صاف پانی کے تسلسل کے ساتھ فراہمی ےقینی بنائیں گے، شاہ زین بگٹی

0

- Advertisement -

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ وقومی اسمبلی مےں پارلیمانی لےڈر نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے کہا ہے کہ بھاگ کی عوام کو صحت کی بہترےن سہولیات کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کے تسلسل کے ساتھ فراہمی ےقےنی بنائےں گے بھاگ کے لوگوں کو قےام پاکستان سے آج تک پینے کے صاف پانی نہ ملنا المیہ سے کم نہےں آج بھاگ کے شہریو ں کو دیرےنہ مسئلہ حل کردےا گےا بھاگ کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی عام انتخابات کے موقع پر جو وعدے کےے آج ان کو پورا کرنے کا سلسلہ شروع کردےا ہے علاقے کی عوام بے فکر ہوجائےں اب ان کے مسائل حل کرنے کا تسلسل برقرار رکھوں گا ان خےالات کا اظہار انہوں نے بھاگ مےں ٹےوٹ وےل کے افتتاح کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کےا اس موقع پر سےکٹر کمانڈر ایسٹ برےگےڈیئر ذوالفقار باجوہ، کمانڈنٹ سبی اسکاو¿ٹس کرنل وقار احمد چوہدری ، ونگ کمانڈ رلہڑی لےفٹیننٹ کرنل سعےد احمد خان ، ڈاکٹر کےلاش کمار ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجےد ،پی اےچ ای کے آفیسر عبدالناصر خان، جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر ندےم کاکڑ، صوبائی جنرل سےکرٹری مےر شمس کرد، مرکزی نائب صدر سعےد صالح آغا ،وڈےرہ محمد شرےف بگٹی ، وڈےرہ غلام حسےن بگٹی ، وڈےرہ مےوہ خان بگٹی، صوبائی آفس سےکرٹری حےد ر بگٹی، پی اےس مےر درمحمد بگٹی،حاجی مےر محمد اےوب ابڑو ، مےر اسماعےل خان چھلگےری ،مےر بجار خان مغری ، مےر دوست محمد مغری ارباب قادر بخش اےری ، حاجی اسلم خان مغری ، مےر گل محمد خان مغری ، کامرےڈ فےاض احمد جاموٹ ، وڈےرہ شفےع محمد مغری ، مےر سوات خان مغری ، مےر حخادم حسےن مغری ، حافظ امداد علی ، سمےع اللہ اےری ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سےکرٹری سےد طاہر علی ، کونسل آف آل بلوچستان پرےس کلب کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی سعےد الدےن طارق ، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے صوبائی آرگنائزر محمدطاہر عباس منتظرکے علاوہ بھاگ کے قبائلی سےاسی عوامی شخصیات وہند و برادری کی بڑی تعداد بھی موجود تھےں قبل ازےنر کن قومی اسمبلی وجمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زےن بگٹی کا شاےاں شان انداز سے استقبال کےا گےا نوابزادہ شاہ زےن بگٹی ، برےگےڈیئر ذوالفقار باجوہ ، کرنل وقار احمد چوہدری کو بلوچی رسم رواج کے مطابق چےئرمےن مےونسپل کمےٹی بھاگ رئےس اللہ دتہ ہانبھی نے اجرک اور ٹوپی پےش کی گئی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ معز نے حاصل کی اسٹےج سےکرٹری کے فرائض کامرےذ فےاض احمد نے سرانجام دئےے تقریب سے مفتی کفاےت اللہ ، ارباب قادر بخش اےری ، مےر بجار خان مغری ، مےر اسماعےل خان چھلگےری وےگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار منتخب قومی اسمبلی ہمارے درمےاں رہ کر ہمارے مسائل کو حل کررہے ہےں بھاگ مےں پینے کے صاف پانی کے بحران کے باعث کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرنے دےگر علاقوں مےں جا چکے ہےں قےام پاکستان سے آج تک بھاگ مےں پینے کے صاف پانی کا بحران جوں کا توں ہے اےف سی کی حکمت عملی سے پانی مل جاتا ہے ہمےں خوشی ہوئی کہ رکن قومی اسمبلی نے اپنے وعدہ پورا کےا جلسہ عام سے رکن قومی اسمبلی وجمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے کہا کہ مےرے والد نے ہمےشہ مےری رہنمائی کی ان کی ہداےت تھی کہ جو کام بھی کرو ڈنکے کی چوٹ پر کرو آج وہ مےرے ساتھ نہےں مگر ان کی بتائی ہوئی باتوں سے رہنمائی حاصل کرتا ہوں انہون نے کہا کہ جو مسائل بھاگ کے شہرےوں نے بتائے وہ دراصل سرکار کی ذمہ داری بنتی ہے منتخب ہوکر مےں حلقہ انتخاب کا دورہ کےا اور بھاگ مےں لوگوں کو درپےش مسائل حل کرنے کےلئے ہر فورم پر جدوجہد کروں گا پانی بھاگ کے شہریوں کی ضرورت ہے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی فراہمی کےلئے کام کررہا ہوں آج اےک ٹےوٹ وےل لگانے کر کسی پر کوئی احساس نہےں بلکہ ےہ میری زمے داری ہے کہ لوگوں کو رےلیف دوں اسی مقصد کے لےے مےرا آج پہلا قدم ہے پینے کے صاف پانی سمےت آب پاشی کےلئے بھی پانی کی فراہمی تسلسل کے ساتھ کی جائے گی جبکہ بھاگ سول ہسپتال مےں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کرکے ہسپتال کو بھی مکمل فعال کرےں گے اس علاقے کی بہتری کےلئے کام کرونگا مےری پہلی ترجےح پےنے کے صاف پانی کی فراہمی بجلی کی لوڈشےڈنگ کا خاتمہ تعلےم و صحت سمےت تمام بنےادی سہولےات کی فراہمی ہے اس مقصد کےلئے آپ سب نے مےرا ساتھ دےنا ہے کئی دہائےوں سے آپ کو جو مسائل درپےش ہےں وہ مےں اےک دن مےں حل نہےں کرسکتا انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اور عوام کے حقوق ضبط کرنے کا موقع اب نہےں دونگا ووٹ کی طاقت سے مجھے منتخب کےا گےا اب عوام کے حقوق کےلئے ہر فورم پر جنگ لڑنا مےری ذمہ داری ہے مسلے مسائل و عوامی مشکلات دور کرنے کےلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وزےراعظم پاکستان سے دوٹوک بات چےت کرونگا تاکہ مےرے حلقے کی عوام کو درپےش مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے مےری کوشش ہے کہ بھاگ کی ہر ےونےن کونسل مےں پانی کےلئے ٹےوٹ وےل نصب کروں جبکہ آر او پلانٹ بھی لگاو¿ں گا بعدازاں انہوں نے بھاگ وائر سےلائی کے مقام پر ٹےوٹ وےل کا افتتاح کےا جبکہ اےک بزرگ شہری سے آراو پلانٹ کی عماعت کا بھی افتتاح کراےا اس موقع پر سےکورٹی کے بہترےن انتظامات کےے گئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.