نوجوان نسل سماجی برائیوں سے دور رہ کر کھیلوں کی جانب راغب ہوں کیونکہ کھیل ہی نواجوان کو تندرست بنادیتے ہیں


- Advertisement -
نصیرآباد تھرڈ انٹرڈویژن اوچ پاورفٹبال ٹورنامنٹ 2018ءء رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ریلوے فٹبال گراؤنڈ ڈیرہ مرادجمالی میں شروع ہو گیا افتتاحی میچ میں سبی نے اوستہ محمد کوایک گول سے شکست دے دی ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنرقربان علی مگسی نے کیا ان کے ہمراہ اوچ پاور کے میجر احسن خان ،کیپٹن مظہرالحسن شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعیداحمد بنگلزئی، انجمن تاجران کے صدرتاج بلوچ،ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی نصیرآبادکے صدرغلام مصطفیٰ مینگل،سیکریٹری خان جان بنگلزئی، ٹورنامنٹ آرگنائزرنیازاحمد جویا ،پریس کلب کے سابق صدر منٹھارخان منگی،سینئرصحافی فیض محمد لہڑی، محمد ایوب کھوسہ علی جان منگی،اوراخترمنگی سمیت دیگر تھے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرقربان علی مگسی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیاافتتاحی تقریب سے ڈپٹی کمشنرقربان علی مگسی نے کہاکہ نوجوان نسل سماجی برائیوں سے دور رہ کر کھیلوں کی جانب راغب ہوں کیونکہ کھیل ہی نواجوان کو تندرست بنادیتے ہیں اورنواجوان نسل منشیات سمیت دیگر برائیوں سے دور ہوتے ہیں فٹبال ایک بہترین کھیل ہے جو پوری دنیامیں مقبول ترین کھیل ہے کھلاڑیوں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹبال کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کواجاگرکرنے کا بہترین موقع ملا ہے ڈپٹی کمشنرقربان علی مگسی نے اعلان کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہت جلد ہی ڈیرہ مرادجمالی میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقادکیا جائیگا فتتاحی میچ کے ریفری کے فرائض خدابخش بلوچ، ڈپٹی ریفری کے فرائض عبدالرحمان بلوچ، محمد اسلم ڈومکی،فورتھ مین کے فرائض محمد انورسولنگی نے سرانجام دیئے سبی کے پلیئر تاج محمد کو مین آف دی میچ قراردیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنرقربان علی مگسی کمشنر نے دونوں ٹیموں کو اوچ پاورپلانٹ کی جانب سے وردیاں بھی تقسیم کی فٹبال گراؤنڈمیں بڑی تعدادمیں شائقین نے شرکت کی
نصیرآباد منٹھار خان منگی