فرنٹیئرکوربلوچستان ژوب ملیشاءکی جانب سے سرحدی علاقے قمر دین کاریز میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

- Advertisement -

فرنٹیئرکوربلوچستان ژوب ملیشاءکی جانب سے سرحدی علاقے قمر دین کاریز میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ کیمپ میں ہزارسے زائد مریضو ں کا معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم کی گئی ۔ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کو ر بلو چستان ژوب ملیشاءکی جانب سے سرحدی علاقے قمر دین کاریزمیںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔مےڈےکل کےمپ مےں اےف سی کے ڈاکٹروں،لےڈی ڈاکٹر اورپےرامےڈےکل اسٹاف نے ہزارسے زائدمریضو ں کا مفت معائنہ کیا جن مےںمرد،عورتےں اور بچے شامل تھے ۔فری میڈیکل کیمپ میں سیکٹر کمانڈر نارتھ بر یگیڈئر لیاقت علی نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ںمیں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔کیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.