حکومت کس این آر او کی بات کر رہے ہیں ہم نے تو کسی سے این آر او نہیں مانگی این آر او اگر ملی ہے تو وزیراعظم کی بہن کو ملی ہے،عبدالقادر بلوچ صوبائی صدر (ن)لیگ

0

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کس این آر او کی بات کر رہے ہیں ہم نے تو کسی سے این آر او نہیں مانگی این آر او اگر ملی ہے تو وزیراعظم کی بہن حلیمہ خان کو ملی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اچھا آدمی ہے ان کے پارٹی میں ایسے کوئی شخص نہیں ہے جو وزیراعلیٰ بننے مسلم لیگ(ن) جام کمال کو بحیثیت وزیراعلیٰ سپورٹ کرینگے اور ان ہاﺅس تبدیلی کے حق میں نہیں ہے درخشاں ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر خاران کو برقراررکھا جائے حکومت عوام کو ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش نہ کریں چائینز پر حملے کی مذمت کر تے ہیں اور یہ خطرناک گیم ہے حکومت کو اس گیم سے نمٹنے کے لئے کردا رادا کرنا چا ہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ اور گوہر جان مینگل ودیگر بھی موجود تھے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو مزید فعال بنانے کے لئے وارڈ لیول تک جائینگے 30 دن کے اندر ضلع سطح پر انتخابات کرائے جائینگے اور مسلم لیگ( ن) نے ہر ڈویژن سطح پر آرگنائزنگ کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دیدی اور ڈویژن میں آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر کو ایک ہفتے میں نامزد کر دیا جائیگا پر وہی آرگنائز وڈپٹی آرگنائر ضلعوں میں جا کر ضلعی انتخابات کرائیں گے اور ساتھ ہی اقلیتی، لیبر ، وکلائ، میڈیا، علماءاور خواتین ونگ بنائے جائینگے مسلم لیگ(ن) ملک اور صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تحفظات کے باوجود ہم نے جمہوری عمل میں حصہ لیا اگر عام انتخابات صحیح کئے جاتے تو وفاق اور پنجاب میں ہمارے حکومتیں ہو تے مسلم لیگ(ن) ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور ہمارے اکابرین نے جمہوریت کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے ملک کے عوام آج بھی مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے تمام تر حالات کے باوجود اور حکومتی حربے استعمال کرنے کے بعد بھی عوام نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو کامیابی دلائی ہمارے اکابرین پر جعلی مقدمات بنائے گئے ان کو جیلوں میں ڈالے گئے ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہے موجودہ حکومت کرپشن کے حوالے سے جو دعوے کر رہے ہیں ان کا حقیقی معنوں میں کوئی تعلق نہیں ہے کرپشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایا جا رہا ہے یہ تشویشناک عمل ہے اور باہر کے ملکوں میں جا کر جس طرح اپوزیشن کو دھمکی دے کر جیل میں ڈالنے کی بات کر تے ہیں یہ صرف اور صرف ڈرامہ بازی ہے کرپشن کنٹرول کرنے کی ذمہ داری اداروں پر عائد ہو تی ہے انہوںنے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جو دھمکی دی ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور گزشتہ روز چائینز قونصل خانہ پر حملے کی مذمت کر تے ہیں اور اس طرح خطرناک قسم کی کا رروائی ملک کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے امریکہ سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں انڈیا اور افغانستان ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت سے سیاسی اختلافات کے باوجود ان معاملات پر حکومت کا ساتھ دیں گے اور ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سوچ سمجھ کر فیصلے کریں معاملات کو خراب نہ کریں درخشاں ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر خاران کو برقراررکھا جائے اور ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش نہ کریں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے وقت نہیں دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کس این آر او کی بات کر رہے ہیں ہم نے تو کسی سے این آر او نہیں مانگی این آر او اگر ملی ہے تو وزیراعظم کی بہن حلیمہ خان کو ملی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اچھا آدمی ہے ان کے پارٹی میں ایسے کوئی شخص نہیں ہے جو وزیراعلیٰ بننے مسلم لیگ(ن) جام کمال کو بحیثیت وزیراعلیٰ سپورٹ کرینگے اور ان ہاﺅس تبدیلی کے حق میں نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.