تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل اظہر علی شیراز تھے تقریب میں ونگ کمانڈر 110 ونگ لیفٹیننٹ کرنل محمد آصف، اسسٹنٹ کمشنر غلام جان مینگل،تحصیلدار عبدالغفار نوتیزئی،ایف سی ایجوکیشن آفیسر حمیداللہ بلوچ سمیت مذہبی و سیاسی پارٹیوں کے ضلعی قیادت اور تمام رجسٹرڈ مدارس کے طلباء نے بھی شرکت کی مختلف مدارس کے طلباء نعت اور آنحضرت کے زندگی پر روشنی ڈالی،تقریب سے مہمان خاص کمانڈنٹ ایف سی نوشکی کرنل اظہر علی شیراز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے ہمیں اخوت بھائی چارگی اور اتحاد و اتفاق سے رہنے کا درس دیتے رہے، آج ہم ان باتوں پر عمل کریں تو معاشرے میں امن و امان اور خوشحالی ہوگی حضرت محمد ﷺ نے سب سے زیادہ علم کے حصول پر زور دی ہے کیونکہ علم حاصل کرنے سے ہم اپنے معاشرے سے جہالت کا خاتمہ کرکے ایک بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں.دین اسلام میں ایک دوسرے کے ساتھ اخوت اور محبت سے رہنے کا درس دیا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ آنحضرت ﷺ کی بتائیں اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا میں کامیابی اور آخرت میں سرخرو ہونگے محمد ﷺ پوری انسانیت کیلئے رول ماڈل تھے ان کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لیئے مشعل راہ ہے ،حضور پاک ﷺ کی 23 سالہ محنت اور جدوجہد کی بدولت اسلام پوری دنیا میں پھل گیا انہوں نے ہمیشہ امن و رواداری کا درس دیا ہے،تقریب کے آخر میں مہمان خاص کمانڈنٹ ایف سی نوشکی کرنل اظہر علی شیراز نے مدارس کے طلباء میں انعامات تقسیم کیئے اور ملکی سالمیت کیلئے دعا کی گئی رپورٹ: طیب یلانزئی