- Advertisement -
دکی نصیب آباد کے علاقے میں مکان کو سیڑھی لگا کر دیوار پھلانگ کر گھر میں گھسنے والا شخص صالح محمد عرف صلو قوم شادوزئی کو مالک مکان نے فائرنگ کرکے موقع پر ہلاک کردیا .ڈی ایس پی دکی عثمان غنی کے مطابق مقتول نصیب آباد کا رہائشی ہے .پولیس نے مالک مکان یعقوب شاہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے.ڈی ایس پی کے مطابق مقتول کا دماغی توازن بھی درست نہیں تھا.لاش کو سول ہسپتال دکی منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی .پولیس واقعے کے متعلق مزید تفتیش کررہے ہیں۔