وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن “خوشحال بلوچستان” کے تحت صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے عملی اقدامات جاری

0

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن “خوشحال بلوچستان” کے تحت صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔اسی تسلسل میں کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار کی زیر صدارت کمشنر آفس رکھنی میں زیر تعمیر رکھنی ماڈل بازار اور مین بازار کے تعمیراتی کاموں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

- Advertisement -

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رکھنی فہد حسین عمرانی، ایگزیکٹیو انجینئر روڈز فضل محمد زرکون، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر زبیر خان، کنسلٹنٹ انجینئر عبداللہ خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے رکھنی ماڈل بازار اور مین بازار میں جاری ترقیاتی کاموں بشمول سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن عبدالباسط بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکھنی شہر کی تعمیر و ترقی کو موجودہ ضروریات تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ مستقبل کی آبادی میں اضافے اور شہری ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ رکھنی کو کوہ سلیمان ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کے شایان شان ایک جدید، منظم اور مثالی شہر بنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.