بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، تجارت و صنعت کی ترقی اور کاروباری برادری کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کی خاطر مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیگی گورنر بلوچستان

0

- Advertisement -

 پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کو صوبے بھر کے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کی بھرپور نمائندگی کے اعتراف میں گولڈ میڈل پیش کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ گورنر جعفرخان مندوخیل خود بھی خاندانی طور پر کاروباری پس منظر رکھتے ہیں اور تاجر برادری کے مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، کاروباری مواقع میں اضافے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کو متعلقہ اور ذمہ دار فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ، تجارت و صنعت کی ترقی اور کاروباری برادری کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کی خاطر مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیگی۔ گورنر مندوخیل نے پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کا گورنر بلوچستان کو صوبے بھر میں گولڈ میڈل کیلئے منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ کو تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز بنائیں گے۔ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام متعلقہ اور بااختیار اداروں اور حکام کو اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.