صوبے میں پیدائش کے اندراج کو بڑھانے کے حوالے سے سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ کے زیر صدارت اہم اجلاس
صوبے میں پیدائش کے اندراج کو بڑھانے کے حوالے سے سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالرؤف بلوچ کے زیر صدارت اہم اجلاس محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں اسلام آباد سے نادرا کے افسران پروگرام ڈائریکٹر خواجہ محمد علائوالدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد الرحمان ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ صحت رزاق ساسولی محکمہ بلدیات کے افسران فاروق ترین عباس آغا، محمد کریم، کریم یونیسیف اور محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے افیسران اور عہدیدارو نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہویے سیکریٹری محکمہ بلدیات ودیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا ہیں کہ پیدائش و اموات کے اندراج کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے کوئٹہ کے دو بڑے ہسپتالوں جن میں سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال میں پیدائش و اموات کی رجسٹریشن کو نادرا کی مدد و تعاون سے مکمل طور پر آنلائن کیا جائیگا۔
- Advertisement -
علاؤہ ازیں بتدریج صوبے کے چھوٹے اور بڑے ہسپتالوں کو بھی شامل کیا جائیگا اس سے عوام کو سہولت کے ساتھ بچوں کی پیدائشی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور حکومت بلوچستان کو بھی پیدائش و اموات کا درست ریکارڈ بھی میسر ہوگا اس ضمن میں یونین کونسل کی سطح پر پیدائش و اموات کی رجسٹریش کو جدید تقاضوں سے لیس کیا جائیگا تاکہ ہمارے عوام کو نکاح و تلاق کا اندراج بروقت و اسانی سے ممکن ہوگا عبدالروف بلوچ نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی خوشحالی اور محفوظ مستقبل ہر بچے کا بنیادی حق ہیں اور برتھ رجسٹریشن سے ہی ان کے حقوق کو قانونی حیثیت حاصل ہوگی صوبائی حکومت اس مد میں نچہلی سطح تک محکمہ صحت کے بنیادی مراکز تعلیمی اداروں میں برتھ رجسٹریشن کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ بچوں کی پیدائش کے اندراج کو ہر بچے کا بنیادی حق اور قانونی دستاویزات کے حصول کو لازمی زمہ داری سمجھتی ہیں اور اس کی راہ میں محکمہ بلدیات و دہی ترقی کے کو آرڈینیشن کو مزید مظبوط بنانے اور محکموں کی سطح پر نادرا کے تعاون سے مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا کی انٹری کے لئے مزید لایحہ عمل بھی بنایا جارہا ہیں سیکریٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے کہا ہیں کہ تمام والدین سے پر زور اپیل کی گئی کے وہ بچے کی پیدائش کے فورن بعد پیدائش کے اندراج کو یقینی بنائے اسکے لئے آپ اپنے مقامی شہری و دیہی کونسل میں پیدائش کے اندراج کے دفتر سے رابط کرے جوکہ عوام کے لئے اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔