:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عبوری مرحلے کے دوران احمد الشرع کے شام کی صدارت سنبھالنے کو خوش آئند قراردیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ نئی قیادت شام کے برادر عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی لانے میں کامیاب ہوگی۔
- Advertisement -
دریں اثنا وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں احمد الشرع کو عرب جمہوریہ شام کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جو عبوری مرحلے میں ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت شام کے برادر عوام کے لیے امن ،ترقی اور خوشحالی لائے گی ۔