- Advertisement -
کوئٹہ / پنجگور:
پنج گور سے مسلح افراد نے ایران سے آنے والے 6 زائرین کو اغوا کر لیا۔ تمام مغویوں کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس اور کمشنر مکران ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کے مطابق مغویوں کے ساتھ 2 خواتین بھی تھیں جنھیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بازیابی کیلیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔