- Advertisement -
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں پہلے منھ اور کھر کی بیماری سے پاک فری زون کے قیام کی منظور ی دے دی ۔
کوئٹہ02ستمبر :۔صوبائی حکومت نے مالدار کے شعبے کو جدید خطوط پر استور کرنے اور مزید فعال کرنے کا عزم کر رکھا ہے کیونکہ مالداری کا شعبہ صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتا ہے اور بلوچستان کی بشتر آبادی کے روزگار کادرامداراسی سے وابسطہ ہے ۔صوبے بھرمیںمالداری کو فروغ دینے کے لیے محکمہ امور احیوانات نے مر بوط منصوبہ بندی کے ساتھ ایسے اقدامات کاآغاز کیا ہے ۔جس سے ناصرف بر اہ ہراست مالدارکو معا شی فائدہ پہنچے گا بلکہ صوبے کی معیشت کو استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مال مو یشی کی پیداوار ی صلاحیت بڑھانے اور مالداری کو جد ید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اسٹبلشمنٹ آف ایف ایم ڈی فری زون جیسے اہم منصوبے کی منظوری دے دی ۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں ضلع تربت میںواقع پرانی ڈیم کے ملحقہ سات سو ایکٹر ر قبے پر ایف ایم ڈی فری زون بنایاجائے گا۔ جہاں ایسی احتیاطی تد ابیر اختیار کی جائیں گی جس سے مال مو یشی کو ناصرف اس متعدی بیماری سے محفوظ رکھا جائے گا۔جبکہ اُن کی پیداوار ی صلا حیت کو بڑ ھا کر مالدار کو معاشی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔اس کے علاوہ اس منصوبے کے تحت لائیو اسٹاک کمپلیکس بھی تعمیر کیاجائے گا جس میں جد ید لیباٹری ہسپتال قائم کیے جائیں گے جہاں پر مالداروں کو جانو روں کے بیماریوں کے علاج اور معالجے کی بہتر ین سہولیات میسر ہو نگے ۔جس سے جانوروں کو بین الا قومی بر آمدات کے مطابق تیار کر کے گوشت برآمد کرنے میں مدد ملے گی ۔صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں گے اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔بعدازاں اس منصوبے کا ضلع نصیر آباد ،لسبیلہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میںبھی آغاز کیا جائے گا۔